ابنا: مصر کے صدر نے آج مصر سے شائع ہونے والے اخبار الاھرام کے گفتگو میں کہا کہ ان کا ملک ہمیشہ سے ہی صہیونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے ، مسئلہ فلسطین اور فلسطینیوں کے مفادات کی حمایت کرتا رہا ہے ، اور اس سلسلے میں اپنی کوشیشیں جاری رکھے گا ۔ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے محمد مرسی کی حمایت پر مبنی بیان ایسی صورت حال میں سامنے آیا ہے آج سیکڑوں مصری عوام نے مشرقی قاھرہ کے علاقے نصر میں واقع مسجد رابعہ عدویہ کے سامنے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے ۔مصر کے اخوان المسلمین گروہ کے ترجمان احمد عارف نے صہیونی حکومت کے نسل پرستانہ اقدامات اور جرائم کے حوالے سے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان مظاہروں کے انعقاد کا ہدف و مقصد عالمی برادری کی توجہ مسئلہ قدس کی طرف مبزول کروانا ہے تاکہ اس طرح علاقے اور دنیا میں امن و سلامتی کے لئے زمین ہموار ہوسکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 جون 2013 - 19:30
News ID: 427378
مصر کے صدر محمد مرسی نے ایک مرتبہ پھر فلسطینیوں اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اپنے ملک کی مکمل حمایت پر تاکید کی ہے ۔